Sunday, April 28, 2013

Widgets

جمـــاعت المســـلمین کا پسِ منظر


بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَاَ الَّذِيْٓ اٰتَيْنٰهُ اٰيٰتِنَا فَانْسَلَخَ مِنْهَا فَاَتْبَعَهُ الشَّيْطٰنُ فَكَانَ مِنَ الْغٰوِيْنَ۔ [7:الاعراف:175]
اور (اے نبی) لوگوں کو اُس شخص کا حال پڑھ کر سنایئے کہ جس کو ہم نے اپنی آیات کا علم عطا کیا تھا مگر وہ ان کی پابندی سے نکل بھاگا۔ آخر کار شیطان اس کے پیچھے پڑ گیا یہاں تک کہ وہ بھٹکنے والے اور گمراہ لوگوں میں شامل ہوگیا۔

:::مسعود احمد (بی ایس سے) بانی فرقۂِ مسعودیہ نے جماعت المسلمین نامی فرقے کی بنیاد ڈالی:::

مسعود صاحب ایک طرف اپنی جماعت کی کڑیاں بخاری و مسلم کی حدیث سے ملا کر اس کو قدیم ترین ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری طرف اپنے رسالے" جمـــاعت المســـلمین کا پسِ منظر" میں لکھتے ہیں کہ:
چند درد مند حضرات نے "اہل حـــق" کی اصلاح کے لیے 1385ھ میں جماعت المسلمین کی بنیاد ڈالی۔
-1 ہم تمام مسعودی فرقہ والو سے یہ پوچھتے ہیں کہ جب جماعت المسلمین کی بنیاد1385ھ میں رکھی گئی تو کیا اس سے پہلے اس نام کی کوئی جماعت نہ تھی؟
-2 اگر کوئی جماعت نہ تھی تو وہ "اہل حــق" کون تھے جن کی اصلاح کے لیے "بقول مسعود صاحب" اس جماعت کی بنیاد رکھی گئی؟
-3 اور وہ اہلِ حـــق کس جماعت سے تعلق رکھتے تھے؟
-4 کیا وہ اہلِ حـــق آج بھی ہیں یا نہیں؟
-5 اگر آج بھی اہل حـــق ہیں تو وہ کون ہیں اور اگر آج ان میں سے کوئی اہل حـــق نہیں رہا سب گمراہ ہوگئے تو جماعت المسلمین نے اچھی اصلاح کی کہ سارے کے سارے اہل حـــق گمراہ ہوگئے۔
-6 اور اگر 1385ھ سے پہلے بھی جماعت المسلمین نام کی کوئی جماعت تھی تو پھر 1385ھ میں بنیاد ڈالنے کے کیا معنی؟
-7 اگر مسعودی یہ کہیں گے کہ اور جگہ تو یہ جماعت اس سے پہلے بھی تھی لیکن کراچی میں اس کی بنیاد 1385ھ میں رکھی گئی تو ہم پوچھتے ہیں کہ دوسری جگہ دنیا میں کہاں کہاں یہ جماعت تھی؟
-8 کون کون اس کے امیر تھے؟
-9 آج تک اس جماعت کے بڑے بڑے علماء کون کون ہوئے ہیں؟
-10 انھوں نے کون کون سی کتابیں لکھی ہیں جن پر جماعت المسلمین کا لوگو اور جھنڈہ نما ٹھپہ ایسے ہی ہو جیسے آج کل مسعودی صاحبان اور انکی تنظیم لگاتی ہے؟

تمام مسعودی فرقے کے مقلدین سے گزارش ہے کہ بغیر کسی منطقی ہیرا پھیری کے ان سوالات ک جوابات دیں اور برائے مہربانی سوالات پر سوالات کرنے کے بجائے جوابات دینے پر توجّہ فرمائیں اور اھلِ حدیث اور دیگر سلفی مُسلمین پر اعتراضات کرنے اور تنقید کا نشانہ بنانے کے بر عکس اپنی خود ساختہ جماعت المسلمین اور مسعود احمد کا دفاع کرنے کو ترجیح دیں۔ شـــــکریہ۔

SHARE THIS POST   

  • Facebook
  • Twitter
  • Myspace
  • Google Buzz
  • Reddit
  • Stumnleupon
  • Delicious
  • Digg
  • Technorati
Author: Abu Hanzala
Abu Hanzala is the founder of STC Network which offers Web Services and Online Business Solutions to clients around the globe. Read More →

0 comments: