Sunday, April 28, 2013

Widgets

جماعت المسلمین کے عقائد


كَالَّذِي اسْتَهْوَتْهُ الشَّيٰطِيْنُ فِي الْاَرْضِ حَيْرَانَ لَه اَصْحٰبٌ يَّدْعُوْنَه اِلَى الْهُدَى ائْتِنَا، قُلْ اِنَّ هُدَى اللّٰهِ هُوَ الْهُدٰي، وَاُمِرْنَا لِنُسْلِمَ لِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ۔
(سورة الانعام-71)

اور کیا ہم الٹے پاؤں پھر جائیں اِس کے بعد کہ اللہ نے ہمیں ہدایت دی؟ اس شخص کی طرح جس کو گمراہ کر دیا شیطان نے صحرا یا جنگل میں حیران (وسرگرداں) کر کے، جب کہ اس کے ساتھی اس کو پکار رہے ہوں سیدھی راہ کی طرف کہ تم (لوٹ آؤ اور) ہمارے پاس چلے آؤ؟ کہو کہ بیشک اللہ کا (بتایا ہوا) راستہ ہی سیدھا راستہ ہے، اور ہمیں (اللہ نے) یہی حُکم دیا ہے کہ ہم اپنے ربّ کے فرمابردار (اور مطیع) بنیں




جماعت المسلمین کے عقائد خود ان کی کتابوں کے حوالے سے کچھ اس طرح مذکور ہیں:
(۱) سب ایمانیات کو مان کر اور سب احکام اسلام پر عمل کرکے بھی آج کوئی مسلمان نہیں جب تک وہ پہلے مجتہدین کی تقلید سے نکل کر مسعود احمد کو امام مفترض الطاعة نہ مانے۔
(خلاصہ تلاش حق:۴۱)۔

(۲) قرآن پاک ہرلحاظ سے مکمل ہے، مگر اس میں نہ نماز کا طریقہ ہے نہ کسی اور عمل کا۔
(تفہیم الاسلام:۲۲۶)۔

(۳) قرآن کا اسلام تو بڑا آسان ہے، دعاء مانگ لو صلاة ہوگئی، پاکیزگی اختیار کرلو زکاة ادا ہوگئی، صلاة میں ریاح خارج ہوجائے وضو سلامت رہے، ناچ،رنگ کی محفلیں قائم کرو کوئی ممانعت نہیں، فنون لطیفہ سے دلچسپی لو کوئی حرج نہیں، تاش و شطرنج سے لطف اٹھاوٴ کوئی مضائقہ نہیں، اور قحبہ خانہ کھول لو کوئی ممانعت نہیں۔
(تفہیم الاسلام:۲۳۲)۔

(۴) قرآن پاک میں عریانیت کا در س ہے (ایضا:۲۴۶-۲۴۸)۔ قرآن میں بھی ایسی آیات پائی جاتی ہیں جن سے بظاہر رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی منزلت کو بڑا دھکا لگتا ہے (ایضا:۲۴۷-۲۴۸)۔ کیا ان آیات سے دشمنانِ اسلام کو ہنسنے کا موقع نہیں ملتا (ایضا: ۴۲۸)۔ قرآن کی قطعیت پر قرآن کی آیات سے بھی چوٹ پڑتی ہے، سیتارتھ پرکاش وغیرہ کتابیں ملاحظہ ہوں (ایضا:۲۵۵)۔ وہ مسلم رہ کر بھی قرآن کا انکار کرسکتے ہیں، مسلمانوں کا ایک جم غفیر تحریف پر ایمان رکھتا ہے (ایضا:۲۶۹)۔ معلوم ہوا کہ مسعودی فرقہ کے امام مفترض الطاعة کے عقیدہ میں قرآن نہ مکمل ہے نہ قطعی ہے۔ قرآن دشمنان ِاسلام کو اسلام پر ہنسنے کا موقع دیتا ہے، قرآن رسول اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت و منزلت کو بڑا دھکا لگاتا ہے۔ قرآن عریاینت کا درس دیتا ہے، ناچ رنگ ، تاش، شطرنج اور جکلے کھولنے سے منع نہیں کرتا، قرآن کی تحریف کا قائل بھی مسلم ہے۔ قرآن کا انکار کرنے سے بھی انسان مسلم ہی رہتا ہے

SHARE THIS POST   

  • Facebook
  • Twitter
  • Myspace
  • Google Buzz
  • Reddit
  • Stumnleupon
  • Delicious
  • Digg
  • Technorati
Author: Abu Hanzala
Abu Hanzala is the founder of STC Network which offers Web Services and Online Business Solutions to clients around the globe. Read More →

0 comments: